بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا: سراج الحق

IQNA

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا: سراج الحق

9:46 - December 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503955
بین الاقوامی گروپ:جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، احتجاج جاری رہے گا

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا: سراج الحق

 

ایکنا نیوز-ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک نکالے گئے القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ امریکی فیصلے کی واپسی تک بیت المقدس کیلئے کوشش جاری رہے گی۔

 

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، امت مسلمہ کی مسلک، رنگ ونسل کی بنیاد پر تقسیم دشمن کی سازش ہے، القدس ملین مارچ کی کامیابی پر کراچی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی پر زور مذمت کرتا ہوں، جانتا ہوں کہ ان حملوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان مخالف کام کررہے ہیں، تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

 

سراج الحق نے کہا کہ اہل کراچی سے درخواست ہے جب تک کشمیرآزاد نہ ہوجاگتے رہنا، پاکستان میں اسلامی نظام کےقیام تک قوم جاگتی رہے۔

 

بیت المقدس کبھی بھی اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا: سراج الحق

انہوں نے کہا کہ خوشخبری دیتا ہوں 2018 بیت المقدس کی آزادی، کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں اسلامی انقلاب کا سال ہے۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ تعلق ایمان کا حصہ ہے، فلسطین پر قبضہ کرنے کا خواب پورا نہیں ہونے دیں گے، فلسطین مقدس شہر ہے اس کی حفاظت ہمارا فریضہ ہے اسلامی فوج بیت المقدس بچانے کے لئے آگے بڑھے، ہم دنیا بھر کے حکمرانوں کو جگانے کی تحریک لے کر اٹھے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور اس کے حواریوں کے لئے ہمارا پیغام ہے کہ ہم تمہارے فیصلے کو نہیں مانتے، بیت المقدس کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

نظرات بینندگان
captcha