ٹرمپ کے خلاف؛ عراق سے قدس تک ملین مارچ کی تجویز

IQNA

ٹرمپ کے خلاف؛ عراق سے قدس تک ملین مارچ کی تجویز

10:01 - December 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3503958
بین الاقوامی گروپ: عراق کے مرجع تقلید آیت‌الله قاسم طائی نے اردن، شام اور مصر سے کہا ہے کہ وہ ملین مارچ کے لیے اپنی سرحدیں کھول دیں

ٹرمپ کے خلاف؛عراق سے قدس تک ملین مارچ کی تجویز

 

ایکنا نیوز-  السومریه‌نیوز کے مطابق آیت‌الله قاسم طائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قدس شریف کو اسرائیل کا داراحکومت قرار دینا بڑی خیانت ہے اور اسلام ممالک کو عراق کے اربعین حسینی مارچ سے آئیڈیا لیکر عراق تا قدس ملین مارچ کا اہتمام کرنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اگر شام، اردن اور مصر تعاون کرکے سرحدیں کھول دیں تو یہ کام ممکن ہوسکتا ہے۔

 

آیت الله طائی نے اسرائیل سے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوامی بیداری اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کی ہم آہنگی، آپس میں تجارت اور امریکی تسلط سے نکل جانا عالم اسلام کی سربلندی کے لیے لازم ہے۔

 

عراقی مرجع تقلید کا کہنا تھا کہ «اسرائیل» کا دنیا میں وجود ہی نہیں لہذا عوام کو بیدارکرنا چاہیے کہ اس لفظ کو ہی خانہ فراموشی کے سپرد کردینا چاہیے۔

 

آیت‌الله قاسم طائی نے ٹرمپ اور نام نہاد سعودی الاینس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جدوجہد کی دامے،درمے اور سخنے تعاون تمام اسلامی ممالک پر فرض بنتا ہے۔

 

عراقی مرجع تقلید نے ایران، عراق، لبنان، شام اور فلسطین کے مقاومیتی گروہوں کو بھی مل کر جدوجہد کرنے کی تجویز دی/.

3673366

نظرات بینندگان
captcha