آئی ایس او کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے طلباء کی شرکت

IQNA

آئی ایس او کے زیراہتمام 3 روزہ سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا، ملک بھر سے طلباء کی شرکت

9:39 - March 18, 2018
خبر کا کوڈ: 3504341
بین الاقوامی گروپ: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن کا آغاز ہوگیا، طلوع فجر تعلیمی کنونشن 3 روز تک جاری رہے گا۔

ایکنانیوز- سوشل میڈیا کے مطابق کنونشن میں ملک بھر کی یونیورسٹیز کے سینکڑوں طلباء شریک ہیں۔ کنونشن کے پہلے روز ماہرین تعلیم و اسکالرز نے مختلف موضوعات پر مفصل گفتگو کی۔ اسکالر اسد عباس نے کہا کہ اسلام دین فطرت ہے، دنیا بھر کے تمام مذاہب اور لادین افراد کا رجحان اسلام کی طرف بڑھ رہا ہے، سیکولر ازم نے معاشرے سے اخلاقی اقدار کو چھین لیا ہے، اس کے نتیجے میں نوجوان نسل اخلاقی طور پر کھوکھلی ہوتی جا رہی ہے، دنیا بھر میں لوگ تمام فاسق آئیڈیالوجیز سے دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور اسلام کی اقدار کو اپنی زندگیوں پر نافذ کرنا چاہتے ہیں، جس کے مقابلہ میں سیکولر طاقتیں داعش و تکفیری طاقتوں کی اسلام دشمن کارروائیوں کو اسلام کا حقیقی چہرہ مسخ کرکے اسلام سے دور کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، دنیا میں اس وقت آئیڈیالوجیز کی جنگ جاری ہے۔

سابق مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا آج کے نوجوانوں کیلئے دور حاضر میں ڈگریوں کے حصول کیساتھ ساتھ کردار سازی ضروری مرحلہ ہے، جس کیلئے اپنی عادتوں کو بدلتے ہوئے اپنے طرز عمل اور گفتگو دونوں میں سچائی لانا ضروری ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم سلمان محمدی نے کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلباء کی تعلیمی خدمات کیلئے اپنی کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، سالانہ تعلیمی کنونشن بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ کنونشن میں ہائر ایجوکیشن، سٹڈی سکلز، جاب ہنٹنگ سمیت سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے حوالے رہنمائی دی جائے گی۔

نظرات بینندگان
captcha