فرانس; سُپر مارکیٹ میں تکفیری فائرنگ سے3 افراد ہلاک

IQNA

فرانس; سُپر مارکیٹ میں تکفیری فائرنگ سے3 افراد ہلاک

10:16 - March 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3504356
بین الاقوامی گروپ:جنوب مغربی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں داعش سے منسلک تکفیری دہشت گرد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا

فرانس; سُپر مارکیٹ میں تکفیری فائرنگ سے3 افراد ہلاک

ایکنا نیوز-رایٹرز کے مطابق جنوب مغربی فرانس کی سُپر مارکیٹ میں داعش سے منسلک وہابی دہشت گرد نے پولیس پر فائرنگ کے بعد تین افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کوزخمی کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح دہشت گرد نے سپر مارکیٹ میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بھی بنا لیا۔ مقامی پراسیکیوٹر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مسلح شخص نے داعش کے وفادار ہونے کا نعرہ لگایا اورایک دہشت گرد کی رہایی کا مطالبہ کررہا تھا۔ واقعے کو دہشت گرد حملے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق واقعہ کے بعد سپر مارکیٹ کے اطراف عوام کو جانے سے روک دیا گیا۔

آخری رپورٹ کے مطابق دہشت گرد کو ہلاک کردیا گیا ہے

 ذرائع کے مطابق یورپی ممالک نے شام میں دہشت گردوں کو بھیجنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

3701796

نظرات بینندگان
captcha