کابل میں ایرانی سفارت خانہ نے غزنی میں ہتھیاروں سے تعلق کو رد کردیا

IQNA

کابل میں ایرانی سفارت خانہ نے غزنی میں ہتھیاروں سے تعلق کو رد کردیا

8:12 - December 12, 2018
خبر کا کوڈ: 3505466
بین الاقوامی گروپ ــ ایرانی سفارت خانے نے «غزنی» شہر میں ہتھیاروں کے انبار سے ایرانی تعلق کے الزام کو پروپیگنڈہ قرار دیا۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایرانی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے: « ایرانی سفارت خانہ بعض اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے غزنی شہر میں ہتھیاروں کے انبار کا تعلق ایران سے ہونے کا الزام مکمل طور پر رد کرتا ہے اور واضح کیا جاتا ہے کہ اس وقت ایران اور افغانستان دونوں بہترین تعاون اور دوستانہ تعلق کی حالت میں ہے اور کسی کو تعلقات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے».

 

سفارت خانے نے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کے الزامات لگانے کی وجوہات کو سامنے لایا جایے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مشرقی افغان شہر غزنی  کابل – قندهار کو ملانے والے شاہراہ کے سنگم پر واقع ہے۔/

3771607

نظرات بینندگان
captcha