ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کے الزام میں پچھلے سال پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھا تھا تاہم اب امریکا نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اقلیتوں سے روا سلوک پر پاکستان پر دباؤ بڑھانےکے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی مذہبی آزادی کا تحفظ ٹرمپ انتظامیہ کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے۔
مائیک پومپیو نے کہا کہ امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے مذہبی آزادی کا تحفظ بے حد ضروری ہے، امریکا دیگر حکومتوں، سول سوسائٹی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر مذہبی آزادی کے لیےکام کرنے پر کاربند ہے۔
امریکا مذہبی آزادی سے متعلق ہرسال فہرست جاری کرتا ہے اور پاکستان اس فہرست میں برقرار رہا تو اس پر ممکنہ طور پر جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے۔