داعش کی شکست مرجع تقلید کے تعاون سے ممکن ہوا- برھم صالح

IQNA

داعش کی شکست مرجع تقلید کے تعاون سے ممکن ہوا- برھم صالح

8:29 - December 16, 2018
خبر کا کوڈ: 3505485
بین الاقوامی گروپ- عراقی صدر برھم صالح ے داعش کی شکست کی سالگرہ کے موقع پرکہا کہ داعش کی شکست مرجع تقلید (آیت‌الله العظمی سیستانی) کے حکم سے ممکن ہوا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «الفرات نیوز» کے مطابق برهم صالح نے کہا کہ ہمیں اس دن کو یاد کرنا چاہیے جب داعش یہاں آئی اور یہ بھی کہ داعش کی شکست مرجع تقلید کے فتوے اور رضاکاروں کے میدان میں آنے سے ممکن ہوئی۔

جشن کامیابی کی تقریب سے خطاب میں انکا کہنا تھا کہ شہداء کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جنکی قربانیوں سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔

 

برهم صالح نے مزید کہا: داعش کے خلاف کامیابی فوجی کامیابی تھی اور اب کرپشن کو شکست دیکر اس فتح کواقتصادی فتح سے مکمل کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم  کابینہ کے لیے کام کررہا ہے۔

 

عراقی صدر نے کہا کہ اختلاف ایک قدرتی امر ہے لیکن اختلاف کی وجہ سے کابینہ کی تشکیل کو تاخیر میں ڈالنا نہیں چاہیے۔

 

یاد رہے کہ چار سال پہلے آیت‌الله العظمی سیدعلی سیستانی نے داعش کی وحشیانہ کارروائیوں کے بعد فتوی صادر کیا کہ داعش کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں جسکے بعد رضاکار فورسز کے میدان میں آنے سے داعش کو عراق میں شکست ہوئی تھی۔/

3772538

 

نظرات بینندگان
captcha