جرمن وزیر داخلہ: جرمنی میں اسلاموفوبیا کی گنجائش نہیں

IQNA

جرمن وزیر داخلہ: جرمنی میں اسلاموفوبیا کی گنجائش نہیں

7:32 - March 19, 2019
خبر کا کوڈ: 3505885
بین الاقوامی گروپ ــ جرمن وزیر داخلہ نے عقیدے کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اسلام کی مخالفت قبول نہیں۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق جرمن وزیرداخلہ نے نیوزی لینڈ واقعے کے حوالے سے جرمن اخبار

«بیلڈ» سے گفتگو میں کہا : جرمنی میں اکثر لوگ امن سے رہتے ہیں اور حتی بعض شدت پسند افراد بھی کچھ کرنے کے قابل نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جرمنی میں مذہب اور عقیدے پر عمل کی مکمل آزادی موجود ہے۔

 

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام یا مساجد کے خلاف کسی بھی اقدام کو طاقت کے ساتھ روکا جائے گا۔/

3798959

نظرات بینندگان
captcha