دبئی مقابلوں کے جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب

IQNA

دبئی مقابلوں کے جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب

9:25 - May 20, 2019
خبر کا کوڈ: 3506139
بین الاقوامی گروپ- تئیسویں دبئی ایوارڈ میں کامیاب قرآء کی حوصلہ افزائی کی گیی۔

ایکنا نیوز- اماراتی البیان ویب سائٹ کے مطابق دبئی ایوارڈ مقابلہ جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب دبئی چیمبر آف کامرس میں منعقد کی گیی۔

 

دبئی ایوارڈ کے نمایندے سامی قرقاش کے مطابق اختتامی تقریب میں منتخب قرآء کی تلاوت، ڈکومنٹری کی نمائش، حفاظ کی حوصلہ افزائی اور اہم اسلامی شخصیات کو خراج شامل تھا۔

 

مقابلوں میں ۸۸  نمایندے مختلف ممالک سے شریک تھے جبکہ روس، تاتارستان، ناروے، سوڈان، بابڑوس، کوسوو اور البانیہ کے نمایندے شرایط پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے مقابلوں میں شریک نہ ہوسکے۔

 

دبئی ایوارڈ کے میڈیا ترجمان احمد الزاھد کے مطابق مقابلوں میں چھ سے ۲۱ سال کے طلباء شریک تھے جو سب کے سب حافظ قرآن تھے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ دبئی ایوارڈ دنیا کے بہترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے جنکے جیتنے والوں کے ایک ملین ڈالر کے انعامات دیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حفظ کے مقابلے گذشتہ منگل کو شروع ہوئے تھے جہاں ایران کے حافظ  «محمدرضا ولی محمدی» کی نمایندگی کررہے تھے۔

مقابلوں کے اول تا سوم آنے والوں کو  ۲۵ هزار درهم ، ۲۰۰ هزار درهم اور ۱۵۰ هزار درهم دیے جائیں گے جبکہ چہارم تا دھم آنے والوں کو تین لاکھ پچاس ہزار درہم اور تمام شرکاء کو فی کس دو ہزار درہم انعامات ملیں گے۔

 

دبئی ایوارڈ میں ہر سال عالم اسلام کے ایک اہم عالم یا دانشور کو " مین آف دی ائیر" کے عنوان سے منتخب کیا جاتا ہے اور اس سال امارات کے «جمعه ماجد» کو علمی خدمات پر چنا گیا ہے۔/

3812751

نظرات بینندگان
captcha