کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، طاہر اشرفی

IQNA

کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، طاہر اشرفی

9:02 - June 07, 2021
خبر کا کوڈ: 3509489
تہران(ایکنا) عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں، حکومت کا مساجد کے ذریعے کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پھیلانے کا فیصلہ

اردو پوائنٹ کے مطابق کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں، حکومت کا مساجد کے ذریعے کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی پھیلانے کا فیصلہ- تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔

 

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں ،کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جمعے کے بیانات میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء اور مفتیان نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانی چاہیئے، یہ ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں۔ ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، طاہر محمود اشرفی انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئےگی، اس سے حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی حج کی اجازت دیدے گا۔

نظرات بینندگان
captcha