سندھ، تعلیمی اداروں میں قرآن لازمی قرار دینے کی تجویز

IQNA

سندھ، تعلیمی اداروں میں قرآن لازمی قرار دینے کی تجویز

9:06 - June 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509496
تہران(ایکنا) اسمبلی میں قرآنی کریم لازمی قرار دینے کا بل پیش کردیا گیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے متعدد اراکین نے قرآن کریم لازمی قرار دینے کا بل مشترکہ طور پر پیش کردیا ہے۔

 

اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیون میں قرآن مجید کو بطور لازمی مضمون قرار دینے کا بل شهزاد قریشی، رابعه اظفر اور ارسلان تاج نے پیش کیا جس کے حوالے سے پہلے مفتی تقی عثمانی، جماعت اسلامی اور دیگر علما سے مشورہ کیا گیا۔

 

بل میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں سے بارہویں تک قرآن مجید کو ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے۔

 

قریشی نے مطالبہ کیا کہ سندھ اسمبلی فوری طور پر بل منظور کرے جس کا فایدہ نسل نو کو ہوگا۔

 

گذشتہ سال پنجاب کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کو لازمی قرار دیا گیا جس کے بعد استاتذہ کو تاکید کی گیی ہے کہ وہ طلبا کو ترجمے کے ساتھ قرآن پڑھائے اور اس حوالے سے گورنر کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مابق دیگر مضامین کے ہمراہ قرآن بھی ایک پیپر ہوگا تاہم غیر مسلم طلبا قرآن کی جگہ اخلاقیات کا پیپر انتخاب کرسکتے ہیں۔/

3975900

نظرات بینندگان
captcha