یورپ میں مذہبی جنونیت اور پاگل پن کا عروج

IQNA

یورپ میں مذہبی جنونیت اور پاگل پن کا عروج

18:35 - June 08, 2021
خبر کا کوڈ: 3509505
تہران(ایکنا) کینیڈا میں گورے دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کو ٹرک تلے روند دیا۔

سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں پیش آیا جس میں جاں بحق افراد میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے جب کہ واقعے میں ایک کمسن زخمی ہوا۔

جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹاسلمان، بہو اور کمسن پوتی جاں بحق ہوئی جب کہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور مقامی کینیڈین شہری ہے جسے  ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس پر  قتل کے 4 اور اقدام قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

حملہ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیزی کا واقعہ قرار

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے حملےکو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کا واقعہ قرار دیا ہے اور لندن ڈیٹکٹو سپرنٹنڈنٹ پال ویٹ کا کہنا ہےکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت حملہ کیاگیا اور  حملہ آور پر فرسٹ ڈگری قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ملزم کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ جاں بحق ہونے والے46 سال کے سلمان فزیوتھراپسٹ اور ان کی 44 سالہ بیوی ویسٹرن یونیورسٹی لندن میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھیں جب کہ سلمان کی 74 سال کی والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پرکینیڈا آئی تھیں، واقعے میں سلمان کی 15 سال کی بیٹی بھی جاں بحق ہوئی جب کہ ایک بچہ زیرعلاج ہے۔

کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں: ٹروڈو

دوسری جانب دہشتگردی کے ایک اور واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی تشویش کا شکار ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہاہےکہ لندن اونٹاریو واقعے نے مجھے ہلاکر رکھ دیا ہے، نفرت انگیز واقعےکا شکار افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، لندن سمیت ملک بھرکی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

نظرات بینندگان
captcha