مسجدالاقصی میں شرکت کی دعوت عام

IQNA

مسجدالاقصی میں شرکت کی دعوت عام

8:50 - June 09, 2021
خبر کا کوڈ: 3509508
تہران(ایکنا) مختلف فلسطینی تنظیموں نے قدس کے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ جمعرات کو بڑی تعداد میں مسجد الاقصی پہنچ جائے تاکہ صیھونی آباد کاروں کو توہین مسجد سے روکا جاسکے۔

عربی میڈیا کے مطابق قدس اور فلسطین کی مختلف جوانوں کی تنظیموں نے قدس شریف کے عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو مسجد الاقصی آکر صیھونی آباد کاروں کو توہین مسجد سے روکنے میں کردارادا کریں۔

 

مختلف گروپوں نے عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعرات کو سہ پہر کےوقت باب العامود کے علاقوں میں جمع ہوجائے۔

 

آباد کار صیھونیوں نے پرچم ریلی منسوخ ہونے کے بعد اعلان کیا اور حامیوں سے کہا کہ وہ مسجد الاقصی میں جمع ہوجائے۔

 

مسجد الاقصی کے ڈائریکٹر شیخ عمر الکسوانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شدت پسند صیھونی مسجد الاقصی کی توہین پر اصرار کررہے ہیں اور اس کا خدشہ موجود ہے تاہم اس کے رد عمل میں حالات بگڑ سکتے ہیں۔

 

 انکا کہنا تھا کہ  اداره اوقاف اسلامی شهر قدس اور اسکے خدام مسجد الاقصی کے دفاع کے لیے اپنی ڈیوٹی ادا کریں گے انہوں نے قدس کے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد میں پہنچ جائے۔

 

قابل ذکر ہے کہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی کابینہ نے صیھونیوں کی پرچم ریلی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

یہودی معابد کے الاینس نے کہا کہ ریلی کی منسوخی کے بعد اب پروگرام «کوه معبد» کے اندر منعقد ہوگا اور انہوں نے تمام صیھونیوں سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔

 

گذشتہ روز پولیس نے صیھونی رکن پارلیمنٹ ایتمار بن غفیر کو مسجد الاقصی میں آنے سے روک دیا جو زبردستی باب العامود میں داخل ہونا چاہتے تھے۔/

3976315

نظرات بینندگان
captcha