50 ہزار امام، پجاریوں اور پادریوں کو ویکسین

IQNA

تلنگانہ میں؛

50 ہزار امام، پجاریوں اور پادریوں کو ویکسین

17:45 - June 10, 2021
خبر کا کوڈ: 3509518
تہران (ایکنا) ڈرائیوروں، بینک ملازمین اور دیگر شعبہ جات کے افراد کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاست نیوز کے مطابق وزیر فینانس ہریش راؤ اور چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں جاری ٹیکہ اندازی مہم کے ضمن میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا۔ وزیر فینانس نے گریٹر حیدرآباد، گریٹر ورنگل اور دیگر اربن لوکل باڈیز کے علاقوں میں ہائی رسک درجہ کے باقی 6 لاکھ افراد کی ٹیکہ اندازی آئندہ 4 دنوں میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے عوام میں زیادہ رہنے والے مختلف شعبوں کی نشاندہی کی ہے تاکہ ٹیکہ اندازی کے ذریعہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12 مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین دی جائے۔ ان میں ڈائلاسیس اور تھلسیمیہ کے 16 ہزار مریض، 3 لاکھ آٹو اور کیاب ڈرائیور، 25 ہزار انجینئرنگ اسٹاف ، برقی شعبہ کے 45 ہزار فیلڈ اسٹاف محکمہ زراعت کے 5 ہزار فیلڈ لیول ملازمین، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے 30 ہزار فیلڈ اسٹاف، اے کے بی کے 6 ہزار ملازمین اضلاع میں بینکوں کے 15 ہزار ملازمین، 13 ہزار پوسٹل امپلائز شہری اور دیہی مجالس مقامی کے 60 ہزار عوامی نمائندے، دیہی علاقوں میں پریکٹس کرنے والے 35 ہزار آر ایم پی اور پی ایم بی پریکٹشنرس اور 50 ہزار پجاری، امام اور چرچوں کے پادری شامل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کو 16 لاکھ ویکسین کے لئے رقم ادا کردی گئی ہے اور ویکسین کی سربراہی ابھی باقی ہے۔ ویکسین کے حصول کے لئے ایک اسپیشل آفیسر کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔

 

نظرات بینندگان
captcha