کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے شہدا کی یاد میں اذان و تلاوت قرآن نشر

IQNA

کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے شہدا کی یاد میں اذان و تلاوت قرآن نشر

7:37 - June 13, 2021
خبر کا کوڈ: 3509537
تہران(ایکنا) گذشتہ دنوں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کی یاد میں ٹی وی پر اذان و آیات قرآن کی تلاوت نشر ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق چار پاکستانی مسلمان کے قتل کی یاد میں جنکو گورے دہشت گرد نے جان بوجھ کرگاڑی سے کچل ڈالا تھا انکی یاد میں آیات قرآن اور اذان نشر کی گیی۔

اونٹاریو پولیس کے مطابق سات جون کو تعصب کی وجہ سے ایک مسلمان فیملی کو جان بوجھ کر ٹرک سے کچل ڈالا گیا تھا۔

ٹرک کو چلانے والے تیس سالہ گورے نے واقعے کے بعد فرار کی کوشش کی تھی تاہم انکو پولیس نے کارروائی میں گرفتار کرلیا تھا۔

حملے میں خاندان کی دادی ، چھیالیس سالہ باپ، چوالیس سالہ ماں، پندرہ سالہ بیٹی شامل تھے جبکہ نو سال کا بچہ شدید زخمی ہوا تھا جنکو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے انکی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور اس کو دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ مسلم گھرانے کو وحشیانہ انداز میں مارا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ اتفاقی نہ تھا بلکہ نفرت انگیز جرایم کا حصہ ہے۔/

3976873

نظرات بینندگان
captcha