ایران کی پوری امت مسلمہ سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی اپیل

IQNA

ایران کی پوری امت مسلمہ سے فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی اپیل

8:47 - May 14, 2022
خبر کا کوڈ: 3511850
ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ یہ ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں فلسطینیون کی تحریک مزاحمت کی اسلامی امت کی جانب سے بھرپور حمایت ہو۔

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق آج 14 مئی  کی تاریخ، فلسطین کی تاریخ میں یوم نکبت سے مناسبت رکھتی ہے۔ غاصب صیہونیوں نے 14 مئی سن 1948 کو فلسطینی علاقوں کو قبضا کر پورے علاقے میں بحران و بدامنی کی بنیاد رکھی۔

 

اسی مناسبت سے ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم نکبت فلسطینیوں کو ان کے وطن سے دربدر کرنے اور ان کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ اور فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی کی سالانہ تاریخ ہے۔

 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے مغرب کی حمایت سے جنگ و جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوم نکبہ  اس ضرورت کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کا واحد راستہ یہ ہے کہ صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں دنیا کے  تمام حریت پسندوں کی جانب سے فلسطینیون کی تحریک مزاحمت کی بھرپور حمایت ہو۔ اسی طرح اسلامی امت اس کی پھرپور حمایت کرے اور غاصب حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی سودے بازی یا کسی بھی طرح کے تعلقات برقرار نہ کرے۔

نظرات بینندگان
captcha