روضہ امام حسین (ع) دو بین الاقوامی فیسٹیول کا میزبان

IQNA

روضہ امام حسین (ع) دو بین الاقوامی فیسٹیول کا میزبان

7:34 - October 05, 2022
خبر کا کوڈ: 3512832
ایکنا تہران- روضہ امام حسین علیہ السلام میں مراسم منعقد کرنے والی مرکزی کمیٹی کے تعاون سے حضرت فاطمہ زہرا س اور امام حسین ع کی ولادت کی مناسبت سے دو بین الاقوامی فیسٹیول منعقد ہوں گی۔

ایکنا- روضہ حسینی کے مطابق حرم امام حسین ع میں محافل و مجالس کی کمیٹی نے 20 جمادی الثانی کو حضرت فاطمہ زہرا س کی ولادت کی مناسبت پر «کوثر العصمة» کے عنوان سے دوسرے بین الاقوامی فیسٹیول اور امام حسین ع کی ولادت کے موقع پر 16 ویں بین الاقوامی فیسٹیول "ربیع الشہادۃ" یعنی بہار شہادت کے منعقد کرنے کو لیکر حرم امام حسین ع کے ذمہ داروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی خبر دی۔

 

حرم حسینی کی تولیت کے معاون علا ضیاءالدین نے کربلا سیٹلائٹ چینل سے گفتگو میں واضح کیا کہ امام حسین ع کے حرم مطہر نے ہمیشہ بین الاقوامی فیسٹیول کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لی ہے، کیونکہ یہی وہ مواقع ہیں جن کے ذریعے اہل بیت علیہم السلام کی خاص مناسبتوں بالخصوص ماہ شعبان میں ائمہ علیہم السلام کی مناسبات کو لوگوں کے ذہنوں میں تازہ کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

 

  ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہار شہادت کے 16 ویں فیسٹیول کے لئے تیاری جاری ہوگی جو کہ امام حسین کی ولادت کے موقع پر منعقد ہوگی۔

ضیاءالدین صاحب نے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے اس لئے ہماری کوشش ہوگی کہ اس مناسبت کے شایان شان ایک فیسٹیول منعقد کریں۔

 

«کوثر العصمه» بین الاقوامی فیسٹیول کی مقدماتی کمیٹی کے ایک رکن شیخ علی القرعاوی نے کہا کہ یہ تقریب ولادت با سعادت حضرت فاطمہ زہرا کے دن منعقد ہوگی اور اس کے ساتھ تحقیقی اور شرعی مقابلے بھی ہوں گے۔ ان کے بقول ان فیسٹیول اور اجتماع کے امور کے انتظام و انصرام کے لئے کوششیں شروع ہو چکی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ ایام میں تحقیقی اور شعری مقابلوں کو منعقد کرنے کے لئے نشستیں ہو رہی ہیں۔ دوسری طرف دنیا کے مختلف ممالک سے 60 سے زیادہ شخصیتیں اس اجتماع اور فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

نظرات بینندگان
captcha