گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام تعلیمات کی خاطر موسیقی چھوڑ دی

IQNA

گلوکار عبداللہ قریشی نے اسلام تعلیمات کی خاطر موسیقی چھوڑ دی

7:40 - October 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512839
ایکنا تہران- زندگی کا مقصد اس سے بہت بڑا ہے خود کو جاننا اور سمجھنا چاہتا ہوں/ معروف گلوکار نے گلوکاری نہ کرنے سمیت اشتہارات سے بھی دور رہنے کا اعلان کیا۔

ایکنا- ڈان نیوز کے مطابق معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے مذہب اسلام کی خاطر موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مستقبل میں کسی طرح کے میوزک کنسرٹ اور اشتہارات نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

 

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں عبداللہ قریشی نے لکھا کہ میں نے میوزک انڈسٹری سے وقفہ لیا تھا، میں نے خود کو تلاش کرنے اور یہ سوچنے کے لیے وقفہ لیا کہ میں کون تھا ، کہاں سے آیا تھا اور کیا بننا چاہتا تھا۔گلوکار  نے کہا کہ میں میوزک انڈسٹری چھوڑ رہا ہو اور یہ فیصلہ صرف اور صرف مذہبی وجوہات کے باعث کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے نزدیک زندگی کا اصل مقصد اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ اپنی اگلی زندگی سنوارنے کے لیے ہم سب کے پاس اس دنیا میں بہت کم وقت ہے۔ الحمداللّٰہ میں اپنے فیصلے سے مطمئن ہوں اور بہتری کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے سچ کھوج رہا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ نیا سفر اللّٰہ میرے لیے آسان کرے۔

عبداللہ قریشی نے چند سال قبل بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک متعدد سنگل گانے ریلیز کیے ہیں اور ان کا شمار ابھرتے ہوئے گلوکاروں میں ہوتا ہے۔

عبداللہ قریشی نے گانوں کو پروڈیوس بھی کیا ہے جب کہ ان کے گانے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی شوق سے سنے جاتے رہے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے مستقبل میں مذہب اسلام کی خاطر گلوکاری نہ کرنے سمیت اشتہارات میں کام بھی کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

نظرات بینندگان
captcha