آج آٹھ شوال کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جارہا ہے۔

IQNA

آج آٹھ شوال کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جارہا ہے۔

7:41 - July 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3332551
بین الاقوامی گروپ: یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں پاکستان سمیت امریکا اور یورپ میں مجالس عزا اور آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں۔

ایکنا نیوز- آج سے تقریباً نوے سال پہلے یعنی سن انیس سو چھبیس کو مدینہ منورہ میں جنت البقیع اور مکہ معظمہ میں جنت المعلیٰ کے مقبروں اور مزارات کو مسمار کردیا گیا تھا۔ یہ قبریں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم کی صاحبزادی جناب فاطمہ زہرا(س)، ان کے بیٹے، امام حسن (ع)، نواسے امام زین العابدین (ع) اور پڑنواسے امام محمد باقر(ع)، امام جعفر صادق (ع)اور دیگر اولاد، ازواج اور اصحاب رسول کی ہیں۔
کوئٹہ میں گذشتہ روز امام بارگاہ ناصر العزاء میں مجلس کا اہتمام کیا گیا جسمیں علماء نے آل سعود کو اسلام کا دشمن قرار دیتے ہوئے جنت البقیع کو جلد تعمیرکرانےکا مطالبہ کیا
جَنَّت البَقیع کے مسمار کرنے کے خلاف ہزارہ ٹاون بروری میں آج ریلی نکالی جارہی ہے جسمیں عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

 

نظرات بینندگان
captcha