جنت البقیع کاانہدام: امت مسلمہ کو احتجاج کرنا چاہیے تھا ،مختار امامی

IQNA

جنت البقیع کاانہدام: امت مسلمہ کو احتجاج کرنا چاہیے تھا ،مختار امامی

15:36 - July 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3334976
بین الاقوامی گروپ:8شوال 1344ہجری کا دن تاریخ اسلام کا سیاہ ترین دن ہے جب جنت البقیع میں اہل بیت اور اصحاب رسول (ص) کے مزارات مقدسہ کو منہدم کیا گیا

ایکنا نیوز- شفقنا-مت مسلمہ کی خاموشی نے آج دشمنان اسلام کواتنی جرات اور ہمت بخشی کہ وہ کربلا ، بغداد ، مکہ اور شام کے مقدس مقامات سے لیکر اب فلسطینی مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ،سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے یوم انہدام جنت البقیع کی موقع پر کراچی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنت البقیع کے انہدام کے وقت ملت اسلامیہ یک زبان ہو کر اس پر سراپا احتجاج ہو جا تی تو آج دیگر مقامات مقدسہ کے دشمنوں کی اتنی مجال نہ ہو تی کہ وہ متبرک مقامات کی جانب میلی آنکھ اٹھا کر بھی دیکھتے ۔ مزارات اور قبور مقدس کا احترام تمام مکاتب کے درمیان یکساں ہے ، کسی بھی غیرت مند مسلمان کا نفس ان مقدمات مقدسہ کی توہین برداشت نہیں کر سکتا، تمام عالم اسلام خصوصاًشیعہ سنی مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علماء ،دانشور ، اہل ممبراور اہل قلم حضرات کی ذمہ داری ہے کہ جنت البقیع میں مسمار ومنہدم شدہ قبور مقدس کی تعمیر نو کے لئے ایک بین الاقوامی تحریک کی داغ بیل ڈالیں ، تاکہ ، یہ روحانی و معنوی سرمایہ اور آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے اس عظیم نوعیت کے قبرستان کی حفاظت کی جائے جس کی فضیلت میں روایات موجود ہیں۔

48098

نظرات بینندگان
captcha