ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب الیوم کے مطابق وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقدہ قرآنی مقابلوں میں ایک سو ستّر اساتذہ شرکت کررہے ہیں۔
مذکورہ قرآن وحدیث مقابلوں میں وزارت تعلیم کے ساتھ وزارت امور اسلامی کا خصوصی تعاون شامل ہے۔
حفظ قرآن، حسن قرائت اور تفسیر آیات قرآن کریم کے علاوہ احادیث رسول اکرم(ص) کے مقابلے شامل ہیں۔
اساتذہ کے درمیان قرآنی مقابلہ سال ۱۹۷۴ سے شروع کیا گیا ہے جسکا مقصد دانشوروں اور اہل علم کو قرآن وسنت کی سمت مایل کرانا ہے۔/