جس دن پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح بکھر جائے گا

IQNA

قرآنی سورے/ 101

جس دن پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح بکھر جائے گا

8:47 - July 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514687
ایکنا تھران: قیامت کی نشانیوں می سے ایک زمین کا بکھر جانا ہے یہانتک کہ پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح نرم ہوکر بکھر جائیں گے۔

ایکنا نیوز- قرآن کریم میں ایک سو ایک نمبر پر سورے کا نام «قارعه» ہے. اس سورے میں گیارہ آیات ہیں اور یہ تسیویں پارے میں ہے۔ سورہ «قارعه» مکی سورہ ہے اور  ترتیب نزول کے حوالے سے تیسواں سورہ ہے جو قلب نبی اسلام (ص) پر اترا ہے.

کلمه «القارعه» پہلی تین آیات میں آیا ہے؛ «قارعه» قیامت کے ناموں میں سے ایک ہے جس کا مطلب شدت سے ضرب لگانا یا پیٹنا ہے. مفسرین کے مطابق اس وجہ سے قیامت کو «قارعه» کہا جاتا ہے كه قیامت، دلوں کو لرزا دینا، خوف زدہ کرنا اورکفار کو ڈرانا ہے یعنی یہ دن ایسا ہی ہوگا۔

اس سورے میں تین موضوع شامل ہیں: قیامت ایک ضربہ لگانے والا خوفناک دن ہوگا، قیامت میں انسان کا وحشت زدہ و حیران ہونا اور انسانوں کے اعمال کا وزن کرنا۔

اس سورے میں یوم قیامت کے واقعات کی طرف اشارہ ہوا ہے اور اس دن کی سختی اور مقدر ساز اہمیت پر اشارہ ہوا ہے، اس دن جن لوگوں کے کاموں کا معیار اعلی ہوگا دائمی خوشی کی زندگی پائیں گے اور جنکے اعمال برے ہوں گے  جہنم میں داخل ہوں گے۔

اس سورہ میں دو اہم واقعات پر اشارہ ہوا ہے پہلا واقعہ آیت 4 میں بیان ہوا ہے : «کَالْفَراشِ الْمَبْثُوثِ: جس دن لوگ پروانوں کی طرح بکھر جائیں گے». یعنی اس دن لوگ ایکدوسرے سے بھاگ نکل جائیں گے۔

اور یہ کہ اس دن پہاڑیا کوہ روئی کی طرح نرم ہوجائیں گے: «وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنفُوشِ:  پہاڑ روئی کی گھالوں کی طرح ہوجائیں گے» (قارعه/ 5). ایسا تجربہ انسان کے تصور سے بالاتر ہوگا جب پہاڑ رنگی اور دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔

ایک اور نکتہ جس پر اشارہ ہوا ہے وہ ہے جنت یعنی ابدی خوشی کا گھر، جس کے لیے اس دن میں کوشش کرنی چاہیے اور ایسی زندگی کرنی ہوگی جس کا انعام جنت ہو، جیسے کہ اس حوالے سے بیان ہوا ہے: «مَنْ ثَقُلَتْ مَوازِینُهُ فَهُوَ فِی عِیشَهٍ راضِیَهٍ: «فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَازِينُهُ؛ فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَّاضِيَةٍ: جس کے سنجیدہ کام بھاری ہوں گے؛ وہ خوشی کی زندگی پائیں گے» (قارعه/ 6 و 7).

یہ کہ چھٹی آیت میں کاموں کے وزن کے لیے لفظ «میزان» (ترازو) جمع میں استعمال ہوا ہے  «موازینه» (ترازوها) شاید اس وجہ سے ہو کہ انسانوں کے کاموں کو مختلف پیمانوں پر تولا جائے گا یا ہر کام کے لیے الگ پیمانہ ہوگا۔/

نظرات بینندگان
captcha