آدم(ع) و حوا کی جنت کہاں؟

IQNA

‏ قرآنی واقعات کا جغرافیا / 1

آدم(ع) و حوا کی جنت کہاں؟

5:00 - November 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3515251
ایکنا: آدم (ع) پہلا پیغمبر تھا جسکو خدا نے خلق کرکے جنت میں رکھا اور پھر ترک اولی کی وجہ سے جنت سے نکالا گیا، سوال پیدا ہوتا ہے یہ جنت کہاں تھی؟

ایکنا نیوز- وَقُلْنَا يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ وَكُلَا مِنْهَا رَغَدًا حَيْثُ شِئْتُمَا وَلَا تَقْرَبَا هَذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكُونَا مِنَ الظَّالِمِينَ(بقره: 35)

اور ہم نے کہا: «اے آدم! تم اپنی زوجہ کے ساتھ جنت میں رہو؛ اور ان (نعمتوں) ، سے کھاو پیو؛ (لیکن) اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ ستمگروں میں سے ہوجاوگے.

اس جنت جسمیں آدم و حوا تھے مفسرین میں مختلف آراء پائے جاتے ہیں بعض وہی دائمی جنت بتاتے ہیں بعض کہتے ہیں کہ وہ زمین تھی۔

زمین کو جنت بتانے والوں کا کہنا ہے کہ دائمی والی جنت میں شیطان کا اجازت ہی نہیں داخلے کے جب کہ آدم بارے واضح کہا گیا ہے کہ شیطان ان سے مکالمہ کرتا ہے: « قَالَ يَا آدَمُ هَلْ أَدُلُّكَ عَلَى شَجَرَةِ الْخُلْدِ وَمُلْكٍ لَا يَبْلَى ؛ شیطان نے کہا: «اے آدم! کیا چاہتے ہو کہ تمھیں زندگی ابدی کے درخت کی رہنمائی کروں؟!»(طه: 120).

اس جنت میں ابدی رہوگے، امام صادق(ع) کے مطابق آدم کی جنت دنیا کے باغوں میں تھا جسمیں چاند اور سورج چمکتے تھے، اگر ابدی جنت ہوتی تو کبھی اس سے نہ نکلتے۔

اب سوال یہ پیش آتا ہے کہ آدم کی جنت زمین پر کہاں واقع تھی؟ تورات کے مطابق وہ ایک بہتی دریا پر واقع تھی جو چار حصوں میں تھی۔

تورات کے علاوہ اس بارے کہا جاتا ہے:

  1. آدم کی جنت سرزمین قدس تھی اور آیت بھی کہتی ہے کہ کہ بنی اسرائیل کو سرزمین قدس پر بسنے کا کہنا تھا کیونکہ جب بنی اسرائیل اس زمین پر آئی تو ان کہا گیا کہ جو چاہو کھاو پیو۔ (بقره: 58).

قدس یا وہی اورشلیم جبال الخلیل کے دامن میں واقع ہے جو دنیا کے قدیم ترین شھروں میں شمار ہوتا ہے، اس شھر کو یہودیوں، عیسائیوں اور اسلام میں مقدس شہر شمار کیا جاتا ہے اور فلسطین و اسرائیل دونوں اس کو اپنا مرکز قرار دیتا ہے۔

 

  1. بهشت عدن جو قرآنی داستان کے مطابق آدم کی جائے سکونت تھی محققین کے مطابق بین النھرین کا علاقہ ہے جو فرات میں اور اورید خلیج فارس کے درمیان واقع ہے۔

بینُ الْنَهرِین دو دریاوں کے درمیان کا علاقہ ہے جو دجلہ و فرات کے درمیان ہے اور یہ عراق،شام، ترکی، ایران اور کویت  پر مشتمل علاقوں کو کہا جاتا ہے.

نظرات بینندگان
captcha