مراکشی قاری نے بحرین مقابلوں میں میدان مار لیا+ ویڈیو

IQNA

مراکشی قاری نے بحرین مقابلوں میں میدان مار لیا+ ویڈیو

5:46 - April 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3516280
ایکنا: الیاس حجری، مراکشی قاری نے بحرینی مقابلوں میں ٹاپ کرلیا.

میڈیا نیوز کے مطابق بحرین کے چوتھے بین الاقوامی قرآنی مقابلے میں، جو کہ فیزیکلی طور پر منعقد ہوا، میں مراکش کے ایک قاری الیاس حجری نے پہلی پوزیشن اور "حافظ قاری" کا اعزاز حاصل کیا۔

 

مقابلوں کے اس راؤنڈ کے فائنل اور نتائج کا اعلان پروگرام بروز بدھ کو منعقد ہوا اور اسی سیکشن میں مراکش سے تعلق رکھنے والے یاسین الکازینی نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

مراکش کے عبدالباسط وراش اور مصطفی زاہد نے بھی بالترتیب تجوید تلاوت اور ترتیل تلاوت کے سیکشن میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

اس کے علاوہ بحرین سے تعلق رکھنے والے محمد سمیر محمد مجاہد نے تجوید کے سیکشن میں اور یمن کے احمد محمد صالح احمد نے جونیئر تلاوت کے سیکشن میں پہلا ٹائٹل جیتا۔

اس ٹورنامنٹ کا آخری مرحلہ منگل کو بحرین میں ابتدائی مرحلے کے فاتحین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔

 

بحرین بین الاقوامی قرآنی مقابلے کے چوتھے ایڈیشن میں 74 ممالک سے 5029 مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کے چار راؤنڈز میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد 26,229 بتائی جاتی ہے۔

 

آرگنائزنگ حکام کے مطابق یہ مقابلہ قرآن پاک کی تلاوت کے سب سے نمایاں بین الاقوامی مقابلوں میں سے ایک ہے جو کہ عملی طور پر اور قرآن پاک کی خدمت اور ہر عمر کے افراد کو قرآن پاک کی تلاوت کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4212309

ٹیگس: مراکش ، قاری ، مقابلہ
نظرات بینندگان
captcha