بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بروز بدھ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے -
09:09 , 2015 Dec 02
بین الاقوامی گروپ: شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے یورپی جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کے خط کی جانب اشارہ کرتے ہوئے آپ کو جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر رہبر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ساری دنیا کو ایک انسانی خاندان کے طور پر دیکھتے ہیں۔
09:04 , 2015 Dec 02
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کےعوام نے ممتاز شیعہ عالم دین شیخ باقر النمر کی حمایت میں ایک بار پھر ملک کے مشرقی علاقے میں مظاہرہ کیا ہے۔
08:55 , 2015 Dec 02
بین الاقوامی گروپ: 14 نومبر کو جب داعش کے گوریلوں نے پیرس کے شہری مقامات پر حملے کیے تو اس کو انتقامی کارروائی قرار دیا گیا۔ چونکہ مغربی ممالک داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہے ہیں لہٰذا اس نے بھی تشد د آمیز جواب دے ڈالا۔ مگر پیرس میں داعش کی کارروائی کا تعلق بھی بنیادی طور پر معاشیات سے ہے۔ اس عجوبے کی داستان حیرت انگیز اور سبق آموز ہے۔
08:49 , 2015 Dec 02
بین الاقوامی گروپ: چہلم حضرت حسین(ع) پر پنجاب و سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور جلوس کی فضائی نگرانی کی جائے گی جب کہ اس کے راستے میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔
08:37 , 2015 Dec 02
بین الاقوامی گروپ: داعش سے وابستہ ایک گروہ نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
09:03 , 2015 Dec 01
بین الاقوامی گروپ: برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں اس وقت 2 ہزار مدارس ہیں اور نئے قوانین کے تحت کسی بھی جگہ، جہاں اسکول کے علاوہ بچوں کو پڑھایا جاتا ہے ان جگہوں کی رجسٹریشن لازمی ہے اور ان کا کسی بھی وقت معائنہ کیا جاسکے گا۔
08:58 , 2015 Dec 01
بین الاقوامی گروپ: آسٹریلیا میں کیے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ پیرس دہشت گردی کے بعد آسٹریلیا میں مسلم دشنی اور تعصب میں اضافہ ہوا ہے۔
08:38 , 2015 Dec 01
بین الاقوامی گروپ: حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی نے تاکید کی کہ شام میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ فتنہ خوارج کے مانند ہے جس کا مقصد عراق و شام خصوصا کربلا و نجف اشرف ہے مگر استقامتی تحریکوں نے ان خطرات کو مقدس مقامات کربلا اور نجف اشرف سے دور رکھا ہے ۔
08:27 , 2015 Dec 01
بین الاقوامی گروپ: عینی شاہدین کے مطابق سعودی عرب کے ہوائی حملوں میں صنعا میں 8 افراد جاں بحق جبکہ صوبہ تعز میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
09:24 , 2015 Nov 30
بین الاقوامی گروپ- بحرینی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کرکے، اس ملک کے سیاسی سرگرم کارکنون کو پھانسی سزا سنائے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے-
09:17 , 2015 Nov 30