علامہ امین شہیدی شہدائے منٰی کے نام تعزیتی ریفرنس میں شرکت کیلئے اسکردو پہنچ گئے

IQNA

علامہ امین شہیدی شہدائے منٰی کے نام تعزیتی ریفرنس میں شرکت کیلئے اسکردو پہنچ گئے

15:23 - November 10, 2015
خبر کا کوڈ: 3446775
بین الاقوامی گروپ:ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما بلتستان میں شہدائے منٰی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیں گے اور چند اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ محمد امین شہیدی سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین اور دیگر شہداء کی یاد میں الہدیٰ  فاونڈیشن بلتستان کے زیراہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ حجت الاسلام علامہ محمد امین شہیدی بلتستان میں شہدائے منٰی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں شرکت اور خطاب کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیں گے اور چند اہم اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

496735

نظرات بینندگان
captcha