سربراہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی : فرانس واقعہ پر رد عمل نے تعصب ثابت کردیا + فوٹو

IQNA

سربراہ ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی : فرانس واقعہ پر رد عمل نے تعصب ثابت کردیا + فوٹو

7:32 - November 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3453932
بین الاقوامی گروپ: ابوذر ابراهیمی ترکمان کا کہنا تھا کہ ان واقعات کے پیچھے ایک پوشیدہ چیز واضح ہوجاتی ہے اور وہ ہے تعصب

ایکنا نیوز- لبنان میں شہید ہونے والے ایرانی ثقافتی نمائندے حجت‌الاسلام ابراهیم انصاری کی دوسری برسی اور «ثقافتی اقدار اور تکفیری شدت پسندانہ سوچ کے خلاف برسر پیکار شہدا» کے عنوان سے حسینیه الزهرا(س) میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی ترکمان نے ثقافتی مشن پر ذمہ داریوں کے دوران شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے شہداء انصاری، گنجی، رحیمی و نواب کو خراج تحسین پیش کیا
ابراهیمی‌ترکمان  نے کہا کہ آج کے اس متمدن دور میں بھی لوگ داعش کے حوالے سے گوں ناگوں کیفیت میں مبتلا ہیں اور تعجب ہے کہ اس واضح برائی کی پہچان میں انکو مشکل در پیش ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منا واقعے میں ہزار سے زیادہ لوگ جان سے گئے مگر کسی نے خاص رد عمل کا اظھار نہیں کیا اور یہی مسئلہ واضح کرتا ہے اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعصب عروج پر ہے۔


ادارہ ثقافت اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ہم پیرس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر سوال یہ ہے کہ کیا اگر یہ واقعہ کسی پس ماندہ غریب ملک میں رونما ہوتا تو پھر بھی اس قدر اسپر توجہ دی جاتی ۔


ادارہ ثقافت کے دیگر اعلی عہدہ داران نے بھی پیرس واقعےکی مذمت کرتے ہوئے ان واقعات کو اسلام فوبیا اور اسلام کوبدنام کرنے کا سلسلہ قرار دیا اور استعماری پالیسیوں کی مذمت کیں ۔

3453838

نظرات بینندگان
captcha