اسرائیل ایران کے خلاف عرب اتحاد بنانے پر کوشاں

IQNA

اسرائیل ایران کے خلاف عرب اتحاد بنانے پر کوشاں

8:06 - March 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3511575
مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور امریکہ کی شرکت سے اسرائیلی وزیر خارجہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس کا مقصد صحرائے نیگیف میں ایران مخالف اتحاد تشکیل دینا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق ایران مخالف اتحاد؛  نیگیف میں اسرائیل عرب سربراہی اجلاس کا مقصد ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز چار عرب ممالک مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے علاوہ امریکہ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ہے جس کی صدارت اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لاپڈ مقبوضہ فلسطین نیگیو میں کررہے تھے۔

 

کنسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کے رکن زو حوزر صہیونی اخبار Ma'ariu کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہتے ہیں کہ:

"یہ ایرانی آکٹوپس کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے دوستوں کے ساتھ اتحاد بنانے کا ایک حقیقی موقع ہے۔ حوثیوں نے جمعہ کے روز ایک بار پھر سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حملہ کیا، اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔" اس ملاقات کو اس لیے استعمال کیا جانا چاہیے کہ اسرائیل ایران کے تمام حمایت یافتہ گروپوں کو دہشت گرد قرار دیکر راستہ روک سکے۔

 

قابل ذکر ہے کہ علاقائی صورتحال سے گبھرا کر اسرائیل نے عرب ممالک سے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha