لکھنو؛ روضہ کاظمین میں "حسین فار ایوریون" کی جانب سے میڈکل کیمپ

IQNA

لکھنو؛ روضہ کاظمین میں "حسین فار ایوریون" کی جانب سے میڈکل کیمپ

7:34 - October 07, 2022
خبر کا کوڈ: 3512838
ایکنا تھران- روضہ کاظمین میں آٹھویں کے دن حسین فار ایوریون کی جانب سے عین اللہ آئی کلینک کے ساتھ مل کر میڈکل کیمپ لگایا گیا، حسین فار ایوریون کے کیمپ پر شہر کے کئی مشہور ڈاکٹر بیٹھے جس میں عزاداروں کو فری میں دوائیاں دی گئیں۔

حوزہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق روضہ کاظمین میں آٹھویں کے دن حسین فار ایوریون کی جانب سے عین اللہ آئی کلینک کے ساتھ مل کر میڈکل کیمپ لگایا گیا، حسین فار ایوریون کے کیمپ پر شہر کے کئی مشہور ڈاکٹر بیٹھے جس میں عزاداروں کو فری میں دوائیاں دی گئیں۔

 

حسین فار ایوریون کی جانب سے میڈکل کیمپ میں ڈاکٹر منور حسین کاظمی، ڈاکٹر مہتاب حیدر، ڈاکٹر روہت سنگھ، ڈاکٹر ضمیر الحسن، ڈاکٹر شگفتہ زیدی، ڈاکٹر میر معصومہ نثار، ڈاکٹر انشا زیدی کے ساتھ ساتھ کئی اور مشہور ڈاکٹر بیٹھے۔

 

آپ کو بتا دیں کہ حسین فار ایوریون کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام پر پانی کی بوتلیں باٹی گئی تھیں اور میڈکل ایڈ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں حسین فار ایوریون کے خدمت گزاروں نے ناظم صاحب کے امام باڑے سے لے کر تالکٹورے تک پولیس فورس اور عزاداروں کو پانی کی بوتلیں دیں۔

نظرات بینندگان
captcha