علما کا جاہلوں کے مقابل مقام؛ رهبر انقلاب سے ملاقات میں مذکورہ آیت نصب

IQNA

علما کا جاہلوں کے مقابل مقام؛ رهبر انقلاب سے ملاقات میں مذکورہ آیت نصب

7:03 - May 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514227
آیت ۹ سوره «زمر» میں علما کی عظمت کا مقام بیان کیا گیا ہے جو انکی برتری کی علامت ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق آیت ۹ سوره «زمر»؛ «قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ» (جو جانتے ہیں یا نہیں جانتے کیا برابر ہیں؟) والی تحریر پر مبنی فریم رھبر انقلاب اور علما اور استادوں کی ان سے ملاقات میں نصب کیا گیا تھا.

سوالیہ جملے سے شروع اس آیت میں اسلام کا بنادی شعار بیان ہوا ہے جسمیں جاہل لوگوں کے مقابل علما کی عظمت کا اعتراف کیا گیا ہے، معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں نہ خدا کے ہاں برابر ہیں اور نہ مخلوق خدا کے سامنے۔ دنیا میں آخرت میں انکا مقام برابر نہیں اور اس میں تمام مفید علوم شامل ہیں جو انسانیت کے لیے فایدہ مند ہو۔

آیت میں اس بات کی یاد دہانی کرائی گیی ہے کہ رسول گرامی(ص) اور الھی نمایندے لوگوں کو جگانے اور علم و معرفت سے انکو آشنا کرانے پر مامور ہیں اور رسول گرامی اسلام (ص) اس خبر کے ساتھ کہ عالم اور جاہل برابر نہیں لوگوں کو علم و جہل کی حقیقت سے آشنا کرانے آئے ہیں۔

اس آیت کا ایک اور پیغام یہ ہے کہ اہل علم و معرفت اور جاہل برابر نہیں اور یہ عقلی اور فطری امر ہے۔

 

اس آیت کا ایک اور تربیتی پہلو یہ ہے کہ فکر و اندیشے پر توجہ دی جایے تاکہ اچھے اور برے میں تفریق آسانی کے ساتھ ہو۔

اس آیت کے بعد «إنّما یتذکّر أُولوا الألباب» کے ساتھ علما کو حقیقت پسند قرار دیا گیا ہے اور یہ عقل سلیم کی نشانی ہے۔

اس آیت کے ساتھ علم و دانش کی ضرورت اور علما کے احترام اور معاشرے میں انکی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے کیونکہ علم و آگاہی فضیلت کے ہمراہ ہے اور علما و دانشوروں کا احترام علم کی ذات میں موجود ہے۔

اس بنیاد پر ٹیچروں کی عظمت اور قدر کو درک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انکا احترام کیا جائے اور جاننا چاہیے کہ معاشرے میں علم و آگاہی کی ترقی علم اور معلم کی قدر جاننے بغیر ممکن نہیں۔/

 

4137989

نظرات بینندگان
captcha