سعودی- اسرائیل رابطے کی بحالی کے لیے امریکہ کی سرتوڑ کوششیں

IQNA

سعودی- اسرائیل رابطے کی بحالی کے لیے امریکہ کی سرتوڑ کوششیں

9:51 - May 20, 2023
خبر کا کوڈ: 3514336
ایکنا تھران: امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب تعلقات بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی ۲۱، کے مطابق واشنگٹن نے سعودی عرب کے ساتھ اسرائیلی تعلقات کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دی جسمیں بعض دیگر عرب ممالک بھی شامل ہیں۔

 

تل ابیب میں امریکی سفیر توماس نایدس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے لیے امریکی کوشش جاری ہے۔

 

نایدس کا کہنا تھا کہ معاہدہ ابراہیمی کے لیے کاوشیں جاری ہیں جس کا آغاز سال 2020 میں امریکہ نے کیا تھا۔

 

اسرائیل ۲۴ سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ بحرین، مراکش، امارات، مصر اور اردن کے ساتھ تعلقات میں اضافے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام جاری ہے اور ہماری خواہش ہے کہ سعودی کے ساتھ تعلقات بن جائے اور اس کے لیے اسرائیل سے تعاون جاری رہے گا۔

 

امریکی اعلی نمایندے کے دورہ سعودی کے بعد سے اسرائیل خوش ہے کہ تعلقات بحالی کا عمل تیز ہوا تاہم دوسری جانب سعودی عرب نے تاکید کی ہے کہ فلسطینی مسئلے کے حل تک تعلقات بحالی ممکن نہیں.

 

وب سایٹ «آکسیوس» نے بدھ کو لکھا ہے کہ امریکی الیکشن سے قبل امریکہ سعودی- اسرائیل تعلقات کو بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کرسکتا ہے۔

 

ویب سائٹ میں کہا گیا ہے امریکی سلامتی امور کے مشیر جیک سالیوان، نے گذشتہ ہفتے کو سعودی ولی عھد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور سعودی اسرائیل تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

گذشتہ مہینے کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے  «سی‌این‌این» سے گفتگو میں دعوی کیا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات بحالی سے اقتصادی اور امن و امان میں بہتری ہوگی تاہم مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر یہ مشکل ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اگرقدس کے ساتھ فلسطینی حکومت کا مسئلہ حل ہوتا ہے تو اسرائیل سے تعلقات بحال ہوسکتے ہیں۔/

 

4141846

 

نظرات بینندگان
captcha