توہین قرآن کرنے والے ممالک کا بائیکاٹ ایک انقلاب ہے

IQNA

جنرل سیکریٹری عالمی علما الائنس ایکنا ویبنار سے:

توہین قرآن کرنے والے ممالک کا بائیکاٹ ایک انقلاب ہے

6:08 - August 03, 2023
خبر کا کوڈ: 3514714
ایکنا تھران: علماء الائنس نے بائیکاٹ کو ایک جایز انقلاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بائیکاٹ کو وسیع ہونا چاہیے اور سارے مسلمان اور عرب ممالک کردار ادا کریں۔

ایکنا نیوز کے مطابق بین الاقوامی ویبنار بعنوان «کتاب عزیز» ایکنا کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس کا مقصد توہین قرآن کو روکنا ہے۔

 

عالمی علما الائنس کے سیکریٹری جنرل علی محی‌الدین قره داغی نے قطر سے ویبنار میں خطاب کرتے ہوئے کہا: اس ویبنار میں شرکت باعث افتخار ہے، ہمیں جان لینا چاہیے کہ ہمارے مقدسات توہین کے خطرے سے محفوظ نہیں، دو ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوچکے ہیں، دشمنوں اور صہیونسٹوں کی مذمت سے قبل ہمیں اپنی جانب دیکھنا چاہیے کیونکہ ساٹھ اسلامی ممالک ہوتے ہوئے ہم نے کچھ نہ کیا۔

 

قره داغی کا کہنا تھا: اگر ہم متحد ہوتے تو دشمن یہ جرات نہ کرتے، اس سے پہلے رسول گرامی اسلام کی توہین کرتے رہے ہیں، آج قرآن کو ڈنمارک اور سوئیڈن میں جلایا جارہا ہے اور میرا ایمان ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

 

آماده//تحریم نوعی انقلاب علیه کشورهای اهانت‌کننده به قرآن است

 

انکا کہنا تھا: علما الاینس اور الازھر کا مطالبہ ہے کہ ان ممالک سے سفارتئ تعلقات ختم کرکے ان کا بائیکاٹ کرنا چاہیے تاکہ موثر آواز بن سکے۔

علما الاینس کے رہنما کا کہنا تھا: ہمارے لیے ایک اور مقدس مقام قدس شریف ہے جس کی توہین کی جاتی ہے اور فلسطینی مساجد میں قرآن کی توہین ہوتی ہے۔

 

آماده//تحریم نوعی انقلاب علیه کشورهای اهانت‌کننده به قرآن است

 

انکا کہنا تھا: لہذا ضرورت ہے کہ ایسا لائیحہ عمل بنایا جائے اور موثر بائیکاٹ ہونا چاہیے اور ان سے تمام معاملات ختم کی جائے تاکہ ایسا اقدام مزید نہ کیا جاسکے اور اسلامی ممالک اپنے سرمایے انکے بینکوں میں رکھنے سے گریز کریں۔/

 

4159840

 

نظرات بینندگان
captcha