سوئیڈن میں سرحدی علاقوں پر آمد و رفت سخت

IQNA

سوئیڈن میں سرحدی علاقوں پر آمد و رفت سخت

3:46 - August 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514718
ایکنا سوئیڈن: سوئیڈن کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں مشکوک افراد کے داخلے کو روکنے کے لیے نگرانی سخت کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے نیو ٹیلی گراف کے مطابق سوئیڈن میں قرآن سوزی کے بعد سیکورٹی سخت کردی گیی ہے اور سرحدی علاقوں میں کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

نیو ٹیلگراف کے مطابق قرآن سوزی کے بعد حالات کشیدہ ہوگیے ہیں، ملک بھر میں سیکورٹی بڑھا دی گیی ہے اور سرحدوں پر سخت نگرانی شروع ہوگئی ہے۔

 

وزیراعظم اولف کریسٹرسون نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سخت سیکورٹی کا مقصد امن و امان بحال رکھنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن سوزی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس سے اسلامی دنیا میں سخت غصہ پایا جاتا ہے۔

سوئیڈن میں انٹلی جنس ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ قرآن کی توہین کے بعد سے مسایل کا خطرہ ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا: سوچتا ہوں یہ صورتحال سنجیدہ ہے اور ملکی مفادات کو خطرات ہوسکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہر قانونی چیز مناسب نہیں ہوتی اور ملک میں قرآن سوزی روکنے کا کوئی قانون نہیں۔

سیکورٹی اداروں نے کہا تھا کہ قرآن سوزی کے بعد سے سوشل میڈیا پر سخت مہم شروع کی گیی ہے اور سوئیڈن پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔/

 

4159788

نظرات بینندگان
captcha