مغربی ممالک کو قرآن سے آشنا کرانے کی ضرورت ہے

IQNA

ملایشین استاد:

مغربی ممالک کو قرآن سے آشنا کرانے کی ضرورت ہے

3:49 - August 04, 2023
خبر کا کوڈ: 3514719
ایکنا تھران: ملایشین یونیورسٹی میں سویلایزیشن اینڈ ہسٹری شعبے کے استاد نے مغرب میں قرآن فھمی کو اہم قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- ایکنا بین الاقوامی ویبنار بعنوان «کتاب عزیز» منعقد کیا گیا جسمیں توہین قرآن کو یونیورسٹی اساتذہ کی نظر سے دیکھا گیا۔ 

ملایشین یونیورسٹی کے محمد رسلان بن محمد نور، نے ویبنار سے خطاب میں آیت ۹ سوره حجر «إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ، کی تلاوت کی اور کہا کہ خدا خود اہنی کتاب کا محافظ ہے اور ۱۴۰۰ سال سے اس کو کچھ نہیں ہوا اور اب بھی توہین قرآن سے کچھ نہیں ہوگا۔

انکا کہنا تھا: مغربی ممالک میں اکثر مسلمان گورے نہیں، ان ممالک میں توہین قرآن شدت پسندوں کے ہاتھوں ہوتے ہیں جو مسلم مہاجرین کے مخالف ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ مسلمان مغرب کے مخالف ہیں اور اب بھی سوئیڈن میں قرآن سوزی انہیں افراد کی حمایت سے ہوئی ہے۔

 

ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا: توہین قرآن پر ردعمل جو ہوا ہے وہ کافی نہیں کیونکہ مکرر ایسا ہورہا ہے جب ایران اور عراق میں اس ملک کے سفیر کی طلبی مثبت اقدام ہے۔

 

ملایشین استاد کا کہنا تھا: ملایشیا میں اس کا دوسرے انداز میں جواب دیا گیا ہے، انکا کہنا تھا کہ  ایک ملین قرآن شایع ہونا چاہیے تاکہ ان ممالک میں تقسیم کی جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا: ہمارا خیال ہے کہ اظھار رائے کی آزادی کی ایک حد ہونی چاہیے تاکہ اس لاین کو کوئی کراس نہ کرسکے۔

انکا کہنا تھا: ہماری ایک اور تجویزیہ ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم ان توہین کرنے والے ممالک سے اسلامی تعلقات کو محدود کریں۔/

 

4159777

 

نظرات بینندگان
captcha