بین المذاہب کونسل کا پاپ کے نام خط/ حقوق مذاہب قانون بنایا جایے

IQNA

توہین قرآن کی مذمت اور رد عمل میں؛

بین المذاہب کونسل کا پاپ کے نام خط/ حقوق مذاہب قانون بنایا جایے

9:28 - August 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514730
ایکنا تھران: حجت‌الاسلام والمسلمین محمدمهدی نے کھیتولک مسیحی سربراہ کے نام خط میں «عالمی مذاہب ڈکومنٹس اور قانون» بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی  کے مطابق بین المذاہب کونسل کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمدمهدی ایمانی‌پور نے کھیتولک عیسائی سربراہ پاپ فرانسیس کے نام خط لکھا ہے جس کا متن کچھ یوں ہے:

 سلام اور عرض ارادت

آپ کی سلامتی کی آرزوں کے ساتھ  عرض کی جاتی ہے کہ جیسے کہ آپ کے علم میں ہے کہ قرآن کریم کتاب مقدس کی توہین مکرر بار انجام پائی ہے جس سے دنیا بھر کے مسلمانؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور یہ سب کچھ ڈیموکرسی کے نام پر انجام دیا جاتا ہے۔


عالیجنات، امید ہے کہ ان واقعات نے آپ کو بھی متاثر کیا ہوگا اور لازمی امر ہے کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان سازشوں کو نقش برآب کرنے میں کردار ادا کریں۔

 

صلح و دوستی اور بقائے باہمی پر تاکید

ہمارا وظیفہ بنتا ہے کہ ہم سب بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے «حقوق مذاہب کی عالمی شق یا قانون» پاس کرانے کے اقوام متحدہ میں کردار ادا کریں۔

اس کے علاوہ ان واقعات کے حوالے سے جو سنگین نتایج کے حامل ہوسکتے ہیں خبردار کریں اور مسائل کو بگاڑنے سے کردار ادا کریں۔

امید ہے کہ مشترکہ تعاون اور کوشش سے لوگوں کو آگاہ کرانے اور ان واقعات کو روکنے میں ہم ذمہ داری ادا کریں گے اور اس نفرت انگیز اقدام کو ہم آہنگی سے روک دیں گے۔

آپ کی توفیقات اور سربلندی کی آرزوں کے ساتھ

 

4160257

نظرات بینندگان
captcha