سوئیڈن؛ ڈیموکریٹ نے قرآن سوزی پر پابندی کی مخالفت کردی

IQNA

سوئیڈن؛ ڈیموکریٹ نے قرآن سوزی پر پابندی کی مخالفت کردی

5:30 - August 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514760
ایکنا سوئیڈن: ڈیموکریٹ کے متعدد اراکین نے ملک میں قرآن سوزی پر پابندی کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الکومبس کے مطابق سوئیڈن میں آئے روز قرآن سوزی پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی کی خبروں پر مذکورہ پارٹی کے اراکین نے اپنی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

 

مذکورہ اراکین نے خبردار کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے ایسے قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے۔

 

باوجود اس کہ کئی ممالک نے قرآن سوزی پر سوئیڈن سے تعلقات محدود کرلیے ہیں ان اراکین نے قانون سازی کو روکنے کی دھمکی دی ہے۔

 

سوئیڈن میں قرآن سوزی اور بین الاقوامی سطح پر اعتراضات کے حکومت نے کہا تھا کہ وہ اس بارے قانون سازی کرسکتی ہے۔

 

سوئیڈن میں قومی ٹیلی ویژن کے مطابق سوئیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ کی خاموشی کے باوجود اس بارے سخت ردعمل دیکھا جارہا ہے اور متوقع ہے کہ سربراہ پارٹی جلد اس بارے اپنی پالیسی کا اعلان کرے گا۔

 

ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ لینڈا لینڈبرگ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جب حکومت ان سے پارٹی پالیسی پیش کرنے کا کہے گا تو وہ موقف پیش کریں گے۔/

 

4161786

نظرات بینندگان
captcha