قرآنی سوزی اور اقلیتوں پر حملہ دونوں شدت پسندی اور بڑی طاقتوں کی سازش ہے

IQNA

ایکنا نیوز سے گفتگو میں؛

قرآنی سوزی اور اقلیتوں پر حملہ دونوں شدت پسندی اور بڑی طاقتوں کی سازش ہے

5:09 - August 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514794
ایکنا کوئٹہ: حرمت قرآن اور چرچ پر حملہ اسلام کے خلاف سازش ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کا ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ دنیا میں بقائے باہمی کو نقصان پہنچانے کی منظم کوشش ہورہی ہے اور سوئیڈن میں قرآن سوزی اور یورپ میں اسلام فوبیا کو اسی تناظر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

حجت الاسلام ڈومکی کا کہنا تھا کہ  فیصل آباد میں مسیحی افراد اور عبادت گاہ چرچ پر حملے کی بھی مذمت کرنا ضروری ہے اور یہ سب کچھ شدت پسندی کی علامات ہے جس کی روک تھام ضروری ہے اور اس حوالے سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی قوانین بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے نفرت انگیز جرائم کو روکا جاسکے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم حرمت قرآن کریم اور مذہبی ہماہنگی کے سلسلے میں 19 اگست ھفتہ کے دن کوئٹہ میں اھم کانفرنس بلا چکے ہیں جس میں بلوچستان کے سیاسی مذہبی رہنماؤں کو دعوت گئی ہے اور امید ہے اس سے بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاونت ہوگی۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان رہنما کے مطابق کانفرنس آج شام چار بجے بی ایل میموریل چرچ واقع زرغون روڑ میں منعقد کی جارہی ہے جسمیں تمام سازشوں کی مذمت اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تاکید کی جائے گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کیخلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچین کالونی اور عیسیٰ نگری میں 4 گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے۔/

 

قرآنی سوزی اور اقلیتوں پر حملہ دونوں شدت پسندی اور بڑی طاقتوں کی سازش ہے

نظرات بینندگان
captcha