بغداد میں قرآنی نمایش کا افتتاح + ویڈیو

IQNA

بغداد میں قرآنی نمایش کا افتتاح + ویڈیو

4:47 - August 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3514860
ایکنا عراق: نمائش کا اہتمام عراق کی وزارت ثقافت اور آرٹ گیلری کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے السومریہ نیوز کے مطابق عراقی دارلحکومت میں نمایش کا افتتاح ہوا جو وزارت ثقافت و سیاحت اور آرٹ گیلری کے تعاون سے عراقی انجمن خطاطی کے ہمراہ منعقد کی گیی ہے۔

عراقی وزیر ثقافت احمد فکاک البدرانی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : کچھ فن کاروں نے پورے عراق سے اچھے خطاط اور مصوروں کے فن پاروں کو جمع کرکے اس نمایش کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

 

انکا کہنا تھا کہ آسمانی کتاب باعث وحدت و اتحاد معاشرہ ہے اور وزیراعظم کے حکم پر خاصی تعداد میں قرآنی نسخے شایع کرکے انکو دنیا کے مختلف ممالک میں ارسال کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

عراقی آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر علی عوید العبادی، نے تقریب سے خطاب میں کہا: مذکور قرآنی نمایش یورپ میں توہین قرآن کا مودبانہ جواب اور ردعمل ہے۔

بڑے ہال میں قرآن مجید کے تمام تیس پارے خطاطی شدہ شکل میں انجمن خطاط کے تعاون سے نمایش میں موجود ہیں اور پورے عراق سے خطاطی میں نمایندگی موجود ہے۔/4165702

 

ویڈیو کا کوڈ
 
 
 

 

 

 

نظرات بینندگان
captcha