پرشین گلف کونسل نے فلسطین کی حمایت کردی

IQNA

پرشین گلف کونسل نے فلسطین کی حمایت کردی

5:07 - September 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514912
ایکنا تھران: خلیج فارس کے ممالک نے فلسطینی مملکت کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین پر عمل کی تاکید کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عرب نیوز کے مطابق خلیج فارس ممالک کی کونسل نے بیان میں مستقل فلسطینی مملکت کے قیام پر تاکید کردی، یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادی کاری کی سازش بھی جاری ہے۔

پرشین گلف کونسل کا بیان ستاونویں اجلاس کے اختتام پر جاری ہوا ہے جو سعودی میں منعقد ہوا تھا اور اس میں صہیونی آباد کاری کی مذمت کی گیی ہے اور اس اقدام کو تمام بین الاقوامی قوانین سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ کونسل نے آسٹریلیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کی عبارت استعمال کرنے کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں صہیونی آبادی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

مذکورہ کونسل نے مسجد الاقصی میں مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے پوری امت اسلامیہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور یہ بین الاقوامی قوانین سے بھی متصادم ہے۔

کونسل نے سعودی کی جانب سے فلسطین میں سفیر کے قیام اورر قدس میں قونصلیٹ کی بھی قدر دانی کی ہے۔

مذکورہ کونسل نے پرشین گلف کونسل اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ فسلطینی مہاجرین کی امدار جاری رکھی جائے تاکہ وہ عزت کے ساتھ گھروں کو لوٹ سکے۔/

 

4167528

 

نظرات بینندگان
captcha