حرم بانوی کرامت میں توہین قرآن کے خلاف مہم

IQNA

حرم بانوی کرامت میں توہین قرآن کے خلاف مہم

4:50 - September 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514972
ایکنا تھران: ایام اربعین میں توہین قرآن کے خلاف دستظ شدہ کپڑے کوحرم اہلت بیت(ع) واقع قم و مشھد میں نصب کیے گیے۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانہ حضرت معصومه(س) نے یورپ میں توہین قرآن کے حوالے سے  اربعین کے راستے کپڑے پر دستخط کی مہم چلائی گیی جس کی لمبائی 1114 میڑ ہیں اور اس کپڑے کو حرم کے صح امام زمانہ عج میں نصب کردیا گیا ہے۔

اس دستخط شدہ کپڑے کے بڑے حصے کو  کربلا نجف کے راستے ستون 1222 پر لگایا گیا اور اس کے 250 میڑ حصے کو قم و مشھد کے مزارات میں نصب کردیے گیے ہیں۔

اس دستخط شدہ کپڑے کی اہمیت یہ ہے کہ تمام آٰیات قرآن دونوں طرف درج شدہ ہیں اور اس کے ایک سو پچاس میڑ کو مشھد میں رؤضہ امام رضا علیہ السلام میں اور سو میڑ کو حرم بی بی معصومہ کے صحن صاحب الزمان عج میں نصب کیا گیا ہے۔

اس مہم کو چلانے کا مقصد مقدسات کی توہین کو روکنا  بتایا جاتا ہے  اور اکثریتی مسلمانوں کی حمایت سے چلنے والے مہم کو دیر پر اثرات ہوسکتے ہیں۔

 

 

4169493

نظرات بینندگان
captcha