قرآ‌ن‌سوزی کو جرم قرار دینے کا مسئلہ نیویورک میں اٹھایا جائے گا

IQNA

اسلامی ممالک کی تنظیم کے تعاون سے؛

قرآ‌ن‌سوزی کو جرم قرار دینے کا مسئلہ نیویورک میں اٹھایا جائے گا

4:59 - September 19, 2023
خبر کا کوڈ: 3514973
ایکنا عراق: او آئی سی کے مطابق جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سائیڈ میں قرآن سوزی کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدای البلد نیوز کے مطابق ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن سوزی کا مسئلہ او آئی کے اہم ایجنڈے کا حصہ ہے اور اقوام متحدہ کے اٹھترویں اجلاس کے سائیڈ میں اس ایشو کو نیویارک میں اٹھایا جائے گا.

توقع کی جارہی ہے کہ او آئی سی اس ایشو کو یورپی یونین کے ساتھ بحث کے لیے پیش کرے گی اور اسی طرح جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طہ اسلامی ممالک کے سربراہوں سے اس پر تبادلہ خیال کریں گے  اور اسلامی ممالک کی تجاویز سنیں گے۔

اسلامی ممالک کے جنرل سیکریٹری اس حوالے سے امکانی طور پر اقوام متحدہ کے سربراہ، یورپی ممالک کے نمایندوں سے بھی قرآن سوزی کے ایشو پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

مذکور تنظیم کے اقدامات کا مقصد ممالک کو اس حوالے سے روک تھام پر قایل کرانا ہے تاکہ اظھار رائے کی آزادی کے نام پر یہ جرم نہ کریں۔

اس حوالے  ۳۱ جولائی  ۲۰۲۳ کو بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا۔/

 

4169564

نظرات بینندگان
captcha