سوئیڈن؛ نامور باکسر نے قرآن سوزی پر احتجاجا شہریت چھوڑ دی

IQNA

سوئیڈن؛ نامور باکسر نے قرآن سوزی پر احتجاجا شہریت چھوڑ دی

4:13 - September 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3515009
ایکنا اسٹاک ہوم: چچن نژاد سوئیڈش باکسر حمزه چیمائف نے قرآن سوزی پر احتجاجا سوئیڈن کی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

ایکنا نیوز- تواصل نیوز کے مطابق چچن نژاد سوئیڈش باکسر حمزه چیمائف نے قرآن سوزی پر احتجاجا سوئیڈن کی شہریت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید سوئیدش شہری نہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق حمزہ نے سوئیڈن حکومت کی بے حسی پر اس اقدام کو اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سوئیڈن کے میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے پیسے کے معاملے پر شہریت چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور باکسنگ کا یہ کھلاڑی اماراتی شہری کہلائے گا۔

قرآن سوزی کے مسلسل واقعات پر سوئیڈن میں بڑے مسائل پیدا ہوئے اور مختلف اسلامی ممالک نے اس ملک سے تعلقات پر نظر ثانی کا اعلان کیا۔

 

سوئیڈن کے حکام نے آخری دنوں اعلان کیا ہے کہ ملک میں قرآن سوزی کے عمل پر پابندی کا جایزہ لیا جارہا ہے جس سے انکے قومی مفادات کو خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

حکام کے إعلانات کے مطابق سوئیڈن کی شدت پسند دائیں بازو کی پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ قرآن سوزی پر پابندی کے عمل کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔/

 

4170930

نظرات بینندگان
captcha