غزہ بارے اوآئی سی کی خصوصی نشست کا أوقات کار تبدیل

IQNA

غزہ بارے اوآئی سی کی خصوصی نشست کا أوقات کار تبدیل

4:53 - November 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3515258
ایکنا ریاض: اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس جو اتوار کو ہونا تھا اب ہفتے کو سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا آٹھواں خصوصی اجلاس غزہ کی صورتحال کے حوالے سے آج ہفتے کو ریاض میں دوپہر کو منعقد ہوگا۔

 

ستاون اسلامی ممالک کے سربراہ اور نمایندے اس اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا جایزہ لیں سکے۔


اسلامی تعاون تنظیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوآئی سی کا خصوصی اجلاس غزہ بارے بلایا گیا ہے۔

 

 بیان میں فلسطینیوں پر بدترین صورتحال کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اس حؤالے سے بعض ابتدائی نشستیں ہوچکی ہیں۔

اسی طرح وزرائے خارجہ سطح پر ایک اجلاس منعقد ہوگا اور کل کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے۔ 

اس اجلاس میں فلسطین ایجنڈا ہوگا جو امت اسلامی کا اہم ترین مسئلہ ہے اور قدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا  جسمیں اسلامی ممالک کے کردار پر مباحثے ہوں گے۔/ 

 

ایرانی صدر کی خصوصی شرکت

 

ایرانی صدر سید ابراهیم رئیسی، آج سعودی عرب پہنچ رہا ہے اور ترک صدر نے بھی اوآئی سی اجلاس کو اہم قرار دیا ہے۔

 

تغییر زمان اجلاس فوق‌العاده سران کشورهای اسلامی درباره غزه

 

غزہ میں جنگ اور حالات جو طوفان الاقصی آپریشن کے بعد جاری ہیں اہم مسئلہ بن چکا ہے اور مذکورہ کارروائی مسجد الاقصی کی توہین اور جرایم کے خلاف کی گیی ۔

حماس کارروائی کے بعد صھیونی رژیم نے غزہ کو وحشیانہ بم باری کا ہدف بنا رکھا ہے اور اس شھر کو پانی، بجلی اور تمام دیگر ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے اس ظالمانہ محاصرے کے خلاف سیاسی اور سفارتی کاوشیں بھی جاری ہیں۔

صھیونی رژیم کی بم باری میں مساجد، یونیورسٹیز، ہسپتال اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس بم باری میں ممنوعہ بموں کا بے تحاشا استعمال ہورہا ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha