حلال صنعت میں ترکی کی کاوش

IQNA

حلال صنعت میں ترکی کی کاوش

5:37 - November 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515360
ایکنا استنبول: ترک وزیر تجارت نے افتتاحی اجلاس میں کہا کہ ترکی کا حلال تجارت میں گذشتہ دوعشروں میں گیارہ سے 26 فیصد ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- ڈیلی صباح نیوز کے مطابق نویں سالانہ حلال نمایش کی میزبانی ترکی کررہا ہے۔

جمعرات سے اجلاس کا افتتاح ہوا ہے جسمیں پینتالیس ممالک سے پانچسو نمایندے شریک ہیں اور اب تک چالیس ہزار لوگ اس کی وزٹ کرچکے ہیں۔

چار روزہ اجلاس  «ونڈو ٹو حلال ورلڈ: ایکسپلور پوٹینشل» کے عنوان سے شروع ہوا ہے.

ترک وزیر تجارت عمر بولات وزیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا : ترکی کا حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری گیارہ سے 26 فیصد ہوچکا ہے اور ہمارا ٹارگٹ سال 2018 تک 35 فیصد تک لیجانا ہے۔

 

یونس اته، ڈائریکٹر Discover Events  اور حلال ورلڈ کونسل کے سیکریٹری کے مطابق ترکی اس صنعت میں اہم رول ادا کرنا چاہتا ہے۔

انکا کہنا تھا: توقع ہے کہ حلال نمایش 2023 ترکی کی اس صنعت میں ترقی کا باعث بنے گی۔

او آئی سی حلال رپورٹ کے مطابق ترکی اس شعبے میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اور انڈونیشیاء و ملایشیا کے ہمراہ ٹاپ ٹوئنٹی ممالک میں شامل ہے۔

انکا کہنا  تھا کہ حلال صنعت میں ویلیو سات ٹریلین ڈالر ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ اگلے پانچ سال میں یہ دس ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی مصنوعات کا نعم البدل حلال مصنوعات ہوسکتی ہیں غزہ کے لوگوں نے اس کا نعم البدل چن لیا ہے اور وہاں حلال مصنوعات کی فروخت میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انکا کہنا تھا: پانچ سو تجارتی ماہرین اور دانشور ترکی، میڈل ایسٹ، مرکزی یورپ، مغربی یورپ، بالکان اور افریقہ وغیرہ سے شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ مذکورہ اجلاس ترک وزارت تجارت کے تعاون سے منعقد ہوا ہے۔/

 

4184009

ٹیگس: ترکی ، حلال ، اجلاس
نظرات بینندگان
captcha