او آئی سی کا ڈنمارک میں قرآن سوزی روکنے کا خیرمقدم

IQNA

او آئی سی کا ڈنمارک میں قرآن سوزی روکنے کا خیرمقدم

5:54 - December 11, 2023
خبر کا کوڈ: 3515464
ایکنا : اسلامی ممالک کی تنظیم نے ڈنمارک میں مقدس کتب کی توہین کو روکنے کے بارے میں اقدام کو قابل قدر قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- میڈل ایسٹ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون ممالک تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طہ نے ایک بیان میں ڈنمارک کے اقدام کو سراہا ہے۔

انکا کہنا تھا: پارلیمنٹ نے یورپی ممالک میں بڑھتے واقعات جسکو آزادی بیان کہا جاتا ہے ڈنمارک نے اقدام نے اٹھایا ہے۔

اسلامی ممالک تنظیم کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا: ڈنمارک میں منظور شدہ قانون توہین آمیز اقدامات کے خلاف اٹھایا گیا ہے تاکہ بقائے باہمی کی فضا کو پروان چڑھایا جاسکے۔



ڈنمارک میں جمعرات کو مقدس کتب جلانے کے حوالے سے قانون پاس کیا گیا ہے اس قانون کے حق میں 94 ووٹ اور مخالفت میں 77 ووٹ آئے جب کہ 179 اراکین نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔



اس قانون کے رو سے جس کو اکثریت سے منظور کیا گیا ہے، اس میں مقدس کتب اور قرآن مجید کو جلانا یا توہین کرنا آئندہ اس ملک میں ممنوع ہوگا۔

اس قانون کو جو پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا ہے مخالفت کرنے والے شخص کو دو سال تک قید کیا جاسکتا ہے۔

اس قانون کے اجرا کے لیے اب ڈنمارک کی ملکہ " مارگریٹ دوم" کا دستخط باقی ہے./

 

4186860

نظرات بینندگان
captcha