ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق "اسلام" نامی بچہ ماسکو میں کروکس ہال کے ڈریسنگ روم میں کام کر رہا تھا اور گولیوں کی آواز سن کر اس نے سو سے زائد لوگوں کو وہاں ہال سے باہر جانے کی ہدایت کی۔
اس تناظر میں، مسلم مذہبی انتظامیہ اور روس کی مفتیوں کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس روسی نوجوان کو اعزاز دینے کے لیے اسے بہادری کا ایوارڈ دیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق روس کے مفتیوں کی کونسل کے سربراہ مفتی شیخ راویل عین الدین بروز جمعہ نماز کی رسم کے دوران "اسلام" کو بہادری کا اعزاز پیش کرکے لوگوں کی جان بچانے پر ماسکو کی عظیم مسجد میں انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ "اسلام" اور اس کا خاندان ماسکو کی گرینڈ مسجد کے نمازی ہیں۔
جمعہ کی شب ماسکو کے قریب دہشت گردانہ حملے میں کم از کم 133 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ تکفیری تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔/
4206958